ابنا: اسماعيل ہنيہ نے جو ايران کے سرکاري دور پر تہران آئے ہوئے ہيں سرکاري ٹيلي ويژن چينل نمبر دو سے اپني گفتگو ميں ملت فلسطين کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کي بے دريغ حمايتوں کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي اسلامي جمہوري حکومت نے ہميشہ ملت فلسطين کي امنگوں کي حمايت کي ہے -
انہوں نے اسلامي ملکوں کے اپنے دوروں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ميں شک نہيں کہ يہ دورے غزہ کا محاصرہ توڑنے کي غرض سے انجام پائے ہيں جن کے بہت ہي اچھے نتائج بھي برآمد ہوئے ہيں –
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ان دوروں سے سياسي، تشہيراتي اور مالي حمايت حاصل کي ہے - انہوں نے کہا کہ ان دوروں ميں عرب اور اسلامي ملکوں کے حکام کے ساتھ فلسطين کےحالات کا جائزہ ليا گيا ہے -
فلسطين کے منتخب وزير اعظم نے دوحہ ميں حماس اور فتح کے درميان ہونے والي مصالحتي بات چيت کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ ہم اسلامي مزاحمت کے اصول سے چشم پوشي نہيں کريں گے -
انہوں نے کہا کہ اگر ہم فتح کے ساتھ صلح کررہے ہيں تو اس کا مقصد بھي اسلامي مزاحمت کو مضبوط بنانا اور فلسطينيوں کے حقوق کي زيادہ سے زيادہ بحالي ہے -
اسماعيل ہنيہ نے فلسطين پر صہيوني حکومت کے ساٹھ سالہ غاصبانہ قبضے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ فلسطين اور بيت المقدس، عالم اسلام کا محور اور اس کي روح ہے اسي لئے فلسطينيوں کي غيرت اس بات کي اجازت نہيں ديتي کہ صہيوني حکام بيت المقدس اور مسجد الاقصي کي بے حرمتي کريں -
.......
/169